ترجمہ کے حواشی

۱۔ یعنی حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کے زمانے میں جب ابو موسیٰ اشعری کوفہ میں امیر کی حیثیت سے آئے۔
۲۔ بعض دوسری احادیث سے پتا چلتا ہے کہ یہ شخص کوئی اور نہیں تھا خود زہدم جرمی ہی تھے اور انھوں نے اس روایت میں خود کو مبہم رکھا ہے۔
۳۔ کسی مسلمان کے لیے کسی کھانے سے رکنے کی جو عام وجہ ہو سکتی ہے، وہ یہی ہے کہ وہ اسے خدا اور اس کے رسول کے نزدیک حرام یا مکروہ سمجھتا ہو۔ چنانچہ ابو موسیٰ اشعری نے اسے یہ بتایا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کا گوشت کھایا ہے، لہٰذا تمھیں اسے کھانے سے ہچکچانا نہیں چاہیے۔
۴۔ یعنی اس نے کہا کہ مرغیوں کو گندی اور بودار چیزیں کھاتے ہوئے دیکھ کر مجھے ان سے کراہت محسوس ہونے لگی ہے۔
۵۔ چنانچہ ان سے اپنی اس کراہت کی بنا پر میں نے یہ قسم کھا رکھی ہے کہ میں ان کا گوشت کبھی نہیں کھاؤں گا۔
۶۔ ابو موسیٰ اشعری نے ان کے اس کراہت کی بنا پر قسم کھانے سے اختلاف کرتے ہوئے کہا کہ آؤ اور یہ گوشت کھاؤ، میں تمھا ری قسم کا حل ابھی تمھیں بتاتا ہوں۔
۷۔ یہ غزوۂ تبوک کے موقع کی بات ہے۔اس وقت مسلمانوں پر مالی تنگی کا دور تھا۔
۸۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ان لوگوں کو سواری مہیا نہ کرنے کی قسم کیوں کھائی؟ اس کی وجہ یہی معلوم ہوتی ہے کہ آپ کو مسلمانوں پر مالی تنگی کے اس دور میں، اپنے صحابی ابو موسیٰ اشعری سے سفر کے لیے سواری مانگنے پر اس طرح اصرار کرنے کی توقع نہ تھی۔
۹۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ اسلوب کہ اشعری کہاں ہیں؟ اشعری کہاں ہیں؟ یہ بتاتا ہے کہ دراصل، آپ انھیں سواری مہیا کرنے کے کس قدر خواہش مند تھے۔
۱۰۔ اکثر روایات میں پانچ اونٹوں کے دیے جانے کا ذکر ہے، البتہ بعض روایات میں دو یا تین اونٹ دیے جانے کا ذکر بھی موجود ہے۔
۱۱۔ اس طرح کے خیال کا پیدا ہونا اور پھر صحابہ کا لپک کر نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف جانا، یہ وہ حق پرستی ہے جو صحابہ کا خاصہ تھی۔
۱۲۔ یعنی اگر آپ اپنی قسم بھول گئے ہیں اور اس کا باعث ہم لوگ بنے ہیں تو پھر آپ کی قسم کے خلاف ہمیں آپ کے اپنے ہاتھ سے ملنے والے یہ اونٹ ہماری فلاح کے راستے میں رکاوٹ بن جائیں گے، کیونکہ ہمیں اب یہ بات یاد آ گئی ہے کہ آپ نے ہمیں اونٹ نہ دینے کی قسم کھا رکھی تھی۔چنانچہ اب ہم آپ کی قسم کے خلاف یہ اونٹ لے جا کر کبھی بھی فلاح نہ پا سکیں گے۔
۱۳۔ مطلب یہ ہے کہ تمھیں دینے کے لیے میرے پاس کوئی سواری نہیں تھی، یہ تو اللہ نے تمھا رے لیے سواری کا انتظام کر دیا ہے، مجھے نہیں معلوم تھا کہ تمھارے لیے اس طرح سے سواری کا انتظام ہو جائے گا۔
۱۴۔ یہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے بڑے جزم کے اسلوب میں بتایا ہے کہ میں ان شاء اللہ کسی خیر اور بھلائی کے کام میں کبھی بھی اپنی قسم کو رکاوٹ نہیں بننے دوں گا۔

متن کے حواشی

۱۔ اپنی اصل کے اعتبار سے یہ بخاری کی روایت، رقم ۲۹۶۴ ہے۔بعض اختلافات کے ساتھ یہ مضمون یا اس کے کچھ حصے حسب ذیل (۳۶) مقامات پر نقل ہوئے ہیں:
بخاری، رقم ۴۱۲۴،۵۱۹۹،۶۲۴۹،۶۲۷۳،۶۳۰۲،۶۳۴۰،۶۳۴۲،۷۱۱۶؛ مسلم، رقم۱۶۴۹، (۷)؛ ابوداؤد، رقم ۳۲۷۶؛ نسائی، رقم ۳۷۷۹،۳۷۸۰؛ ابن ماجہ، رقم ۲۱۰۷؛ احمد بن حنبل، رقم ۱۹۵۷۶، ۱۹۶۰۶، ۱۹۶۳۸، ۱۹۷۶۴؛ ابن حبان، رقم ۴۳۵۳، ۴۳۵۴؛ بیہقی، رقم ۱۹۵۹۲، ۱۹۶۲۷، ۱۹۶۲۸، ۱۹۶۲۹، ۱۹۶۳۰، ۱۹۶۳۱، ۱۹۷۳۳، ۱۹۷۳۵، ۱۹۷۳۶، ۱۹۷۳۷، ۱۹۷۳۸۔
۲۔ ’لَمَّا قَدِمَ أَبُوْ مُوْسٰی أَکْرَمَ ہٰذَا الْحَیَّ مِنْ جَرْمٍ‘ (جب ابو موسیٰ آئے تو انھوں نے جرم کے اس قبیلے کا بڑا اکرام کیا) کے الفاظ بخاری، رقم ۴۱۲۴ سے لیے گئے ہیں۔
۳۔ ’وُدُّ‘ (محبت) کے الفاظ بخاری، رقم ۶۲۷۳ سے لیے گئے ہیں۔
۴۔ ’کَانَ بَیْنَنَا وَبَیْنَ الْأَشْعَرِیِّیْنَ إِخَآءٌ ‘ (ہمارے اور اشعریوں کے مابین بھائی چارا تھا) کے الفاظ بیہقی، رقم ۱۹۷۳۳ سے لیے گئے ہیں۔
۵۔ ’فَأُتِیَ بِطَعَامٍ فِیْہِ لَحْمُ دَجَاجٍ‘ (چنانچہ کھانا لایا گیا، اس میں مرغ کا گوشت تھا) کے الفاظ بخاری، رقم ۵۱۹۹ سے لیے گئے ہیں۔
۶۔ ’فَلَمْ یَدْنُ مِنْ طَعَامِہِ‘ (تو وہ ان کے (اس) کھانے کے لیے آگے نہ بڑھا) کے الفاظ بخاری، رقم ۵۱۹۹ سے لیے گئے ہیں۔
۷۔ ’فَتَلَکَّأَ، فَقَالَ ہَلُمَّ، فَإِنِّیْ قَدْ رَأَیْتُ رَسُوْلَ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَأْکُلُ مِنْہُ‘ (وہ ہچکچایا تو انھوں نے کہا: آگے آؤ، میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اسے کھاتے ہوئے دیکھا ہے) کے الفاظ مسلم، رقم ۱۶۴۹ سے لیے گئے ہیں۔
۸۔ ’نَتْنًا‘ (بدبودار چیز) کا لفظ بیہقی، رقم ۱۹۷۳۳ سے لیا گیا ہے۔
۹۔ ’أَنْ لَّا أَطْعَمَہُ أَبَدًا‘ (کہ میں اسے کبھی نہیں کھاؤں گا) کے الفاظ بخاری، رقم ۶۳۴۲ سے لیے گئے ہیں۔
۱۰۔ ’أُخْبِرْکَ عَنْ یَمِیْنِکِ‘ (میں تمھیں تمھاری قسم کے بارے میں بتاتا ہوں) کے الفاظ بخاری، رقم ۴۱۲۴ سے لیے گئے ہیں۔
۱۱۔ ’کُنَّا مُشَاۃً فَ‘ (ہم پیدل تھے تو) کے الفاظ مسلم، رقم ۱۶۴۹ سے لیے گئے ہیں۔
۱۲۔ ’فَوَافَقْتُہُ وَہُوَ غَضْبَانُ وَہُوَ یَقْسِمُ نَعَمًا مِنْ نَعَمِ الصَّدَقَۃِ فَاسْتَحْمَلْنَاہُ‘ (تو میں آپ کے سامنے آیا اس حال میں کہ آپ غصے میں تھے اور اس وقت آپ صدقے کے اونٹ تقسیم کر رہے تھے۔ چنانچہ ہم نے آپ سے سواری کا مطالبہ کیا) کے الفاظ بخاری، رقم ۵۱۹۹ سے لیے گئے ہیں۔
۱۳۔ ’فَأَبٰی أَنْ یَّحْمِلَنَا فَاسْتَحْمَلْنَاہُ‘ (تو آپ نے ہمیں سواری مہیا کرنے سے معذوری ظاہر کی، لیکن ہم نے پھر آپ سے سواری کا مطالبہ کیا) کے الفاظ بخاری، رقم ۴۱۲۴ سے لیے گئے ہیں۔
۱۴۔ ’لَا وَاللّٰہِ مَا‘ (نہیں، بخدا، نہیں) کے الفاظ احمد بن حنبل، رقم ۱۹۵۷۶ سے لیے گئے ہیں۔
۱۵۔ ’عَلَیْہِ‘ (اس پر) کے الفاظ بخاری، رقم ۶۳۴۲ سے لیے گئے ہیں۔
۱۶۔ ’قَالَ فَانْطَلَقْنَا‘ (انھوں نے کہا : پھر ہم چلے گئے) کے الفاظ بخاری، رقم ۶۷۲۱ سے لیے گئے ہیں۔
۱۷۔ ’ثُمَّ لَبِثْنَا مَا شَآءَ اللّٰہُ اَنْ نَّلْبَثَ ثُمَّ‘ (پھر جب تک اللہ نے چاہا، ہم اسی طرح رکے رہے پھر) کے الفاظ بخاری، رقم ۶۲۴۹ سے لیے گئے ہیں۔
۱۸۔ ’أَیْنَ الْأَشْعَرِیُّوْنَ أَیْنَ الْأَشْعَرِیُّوْنَ‘ (اشعری کہاں ہیں؟ اشعری کہاں ہیں؟) کے الفاظ بخاری، رقم ۵۱۹۹ سے لیے گئے ہیں۔
۱۹۔ ’مَا صَنَعْنَا حَلَفَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ لَا یَحْمِلُنَا وَمَا عِنْدَہُ مَا یَحْمِلُنَا ثُمَّ حَمَلَنَا تَغَفَّلْنَا رَسُوْلَ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَمِیْنَہُ وَاللّٰہِ لَا نُفْلِحُ أَبَدًا فَرَجَعْنَا إِلَیْہِ‘ (یہ ہم نے کیا کر ڈالا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے تو قسم کھائی تھی کہ آپ ہمیں سواری نہیں دیں گے اور (یہ سچ ہے کہ) آپ کے پاس کوئی سواری تھی بھی نہیں جو آپ ہمیں دیتے اور اب آپ نے ہمیں یہ سواریاں مہیا کر دی ہیں، ہم نے (شاید) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو ان کی قسم بھلا دی ہے، (اگر ایسا ہی ہوا ہے تو) خدا کی قسم، ہم کبھی فلاح نہ پا سکیں گے۔چنانچہ ہم آپ کی طرف واپس آئے) کے الفاظ بخاری، رقم ۶۲۷۳ سے لیے گئے ہیں۔
۲۰۔ ’قَالَ مَا رَدُّکُمْ‘ (آپ نے پوچھا: واپس کیوں آ گئے؟) کے الفاظ بیہقی، رقم ۱۹۶۲۷ سے لیے گئے ہیں۔
۲۱۔ ’وَقَدْ حَمَلْتَنَا‘ (اور آپ نے ہمیں سواری مہیا کردی ہے) کے الفاظ بخاری، رقم ۴۱۲۴ سے لیے گئے ہیں۔
۲۲۔ ’فَخَشِیْنَا أَنْ لَّا یُبَارَکَ لَنَا وَخَشِیْنَا أَنْ نَّکُوْنَ نَسِیْنَاکَ یَمِیْنَکَ‘ (تو ہمیں ڈر ہے کہ ہمیں برکت نہ دی جائے گی اور ہمیں اس بات کا خوف ہے کہ ہم نے کہیں آپ کو آپ کی قسم نہ بھلا دی ہو) کے الفاظ بیہقی، رقم ۱۹۶۲۷ سے لیے گئے ہیں۔
۲۳۔ ’قَالَ إِنِّیْ وَاللّٰہِ مَا نَسِیْتُھَا‘ (آپ نے کہا: بخدا، میں اسے بھولا نہیں تھا) کے الفاظ مسلم، رقم ۱۶۴۹ سے لیے گئے ہیں۔
۲۴۔ ’فَقَالَ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ اِنْطَلِقُوْا‘ (تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: چلے جاؤ) کے الفاظ احمد بن حنبل، رقم ۱۹۶۰۶ سے لیے گئے ہیں۔
۲۵۔ ’مَا أَنَا حَمَلْتُکُمْ بَلِ اللّٰہُ حَمَلَکُمْ‘ ((تو آپ نے کہا) میں نے تمھیں سوار نہیں کرایا، بلکہ اللہ نے سوار کرایا ہے) کے الفاظ بخاری، رقم ۶۲۴۹ سے لیے گئے ہیں۔
بعض روایات مثلاً بخاری، رقم ۵۱۹۹ میں ’کَانَ بَیْنَنَا وَبَیْنَ الْأَشْعَرِیِّیْنَ وُدٌّ وَإِخَآءٌ‘ کے بجاے ’وَکَانَ بَیْنَنَا وَبَیْنَ ہٰذَا الْحَیِّ مِنْ جَرْمٍ إِخَاءٌ ‘کے الفاظ اور بعض روایات مثلاً بخاری، رقم ۶۲۷۳ میں ’کَانَ بَیْنَ ہٰذَا الْحَیِّ مِنْ جَرْمٍ وَبَیْنَ الْأَشْعَرِیِّیْنَ وُدٌّ وَإِخَآءٌ ‘ کے الفاظ اور بعض روایات مثلاً بخاری، رقم ۶۳۴۲ میں ’وَکَانَ بَیْنَنَا وَبَیْنَ ہٰذَا الْحَیِّ مِنْ جَرْمٍ إِخَاءٌ وَمَعْرُوْفٌ‘ کے الفاظ اور بعض روایات مثلاً بیہقی، رقم ۱۹۷۳۳ میں ’کَانَ بَیْنَنَا وَبَیْنَ الْأَشْعَرِیِّیْنَ إِخَآءٌ ‘ کے الفاظ روایت ہوئے ہیں۔
بعض روایات مثلاً بخاری، رقم ۴۱۲۴ میں ’کُنَّا عِنْدَ أَبِیْ مُوْسٰی فَأُتِیَ بِطَعَامٍ فِیْہِ لَحْمُ دَجَاجٍ‘ کے بجاے ’وَإِنَّا لَجَلُوْسٌ عِنْدَہُ وَہُوَ یَتَغَدّٰی دَجَاجًا‘ کے الفاظ اور بعض روایات مثلاً بخاری، رقم ۲۹۶۴ میں ’کُنَّا عِنْدَ أَبِیْ مُوْسٰی فَأُتِیَ وَذَکَرَ دَجَاجَۃً‘ کے الفاظ اور بعض روایات مثلاً بخاری، رقم ۵۱۹۹ میں ’کُنَّا عِنْدَ أَبِیْ مُوْسَی الْأَشْعَرِیِّ وَکَانَ بَیْنَنَا وَبَیْنَ ہٰذَا الْحَیِّ مِنْ جَرْمٍ إِخَاءٌ فَأُتِیَ بِطَعَامٍ فِیْہِ لَحْمُ دَجَاجٍ‘ کے الفاظ اور بعض روایات مثلاً بخاری، رقم ۶۲۷۳ میں ’فَکُنَّا عِنْدَ أَبِیْ مُوْسَی الْأَشْعَرِیِّ فَقُرِّبَ إِلَیْہِ طَعَامٌ فِیْہِ لَحْمُ دَجَاجٍ‘ کے الفاظ اور بعض روایات مثلاً بخاری، رقم ۶۳۴۲ میں ’کُنَّا عِنْدَ أَبِیْ مُوْسٰی وَکَانَ بَیْنَنَا وَبَیْنَ ہٰذَا الْحَیِّ مِنْ جَرْمٍ إِخَاءٌ وَمَعْرُوْفٌ قَالَ فَقَدَّمَ طَعَامَہُ قَالَ وَقَدَّمَ فِیْ طَعَامِہِ لَحْمُ دَجَاجٍ‘ کے الفاظ اور بعض روایات مثلاً مسلم، رقم ۱۶۴۹ میں ’کُنَّا عِنْدَ أَبِیْ مُوْسٰی فَدَعَا بِمَاءِدَتِہِ وَعَلَیْہَا لَحْمُ دَجَاجٍ‘ کے الفاظ اور بعض روایات مثلاً مسلم، رقم ۱۶۴۹ میں ’دَخَلْتُ عَلٰی أَبِیْ مُوْسٰی وَہُوَ یَأْکُلُ لَحْمُ دَجَاجٍ‘ کے الفاظ اور بعض روایات مثلاً احمد بن حنبل، رقم ۱۹۶۰۶ میں ’کُنَّا عِنْدَ أَبِیْ مُوْسٰی فَقَدَّمَ فِیْ طَعَامِہِ لَحْمُ دَجَاجٍ‘ کے الفاظ روایت ہوئے ہیں۔
بعض روایات مثلاً بخاری، رقم ۴۱۲۴ میں ’وَعِنْدَہُ رَجُلٌ مِنْ بَنِیْ تَیْمِ اللّٰہِ أَحْمَرُ کَأَنَّہُ مِنَ الْمَوَالِیْ فَلَمْ یَدْنُ مِنْ طَعَامِہِ، فَدَعَاہُ لِلطَّعَامِ فَتَلَکَّأَ، فَقَالَ ہَلُمَّ، فَإِنِّیْ قَدْ رَأَیْتُ رَسُوْلَ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَأْکُلُ مِنْہُ‘ کے بجاے ’وَفِی الْقَوْمِ رَجُلٌ جَالِسٌ فَدَعَاہُ إِلَی الْغَدَاءِ ‘ کے الفاظ اور بعض روایات مثلاً بخاری، رقم ۲۹۶۴ میں ’وَعِنْدَہُ رَجُلٌ مِنْ بَنِیْ تَیْمِ اللّٰہِ أَحْمَرُ کَأَنَّہُ مِنَ الْمَوَالِیْ فَدَعَاہُ لِلطَّعَامِ‘ کے الفاظ اور بعض روایات مثلاً بخاری، رقم ۵۱۹۹ میں ’وَفِی الْقَوْمِ رَجُلٌ جَالِسٌ أَحْمَرُ فَلَمْ یَدْنُ مِنْ طَعَامِہِ قَالَ ادْنُ فَقَدْ رَأَیْتُ رَسُوْلَ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَأْکُلُ مِنْہُ‘ کے الفاظ اور بعض روایات مثلاً بخاری، رقم ۶۲۷۳ میں ’وَعِنْدَہُ رَجُلٌ مِنْ بَنِیْ تَیْمِ اللّٰہِ أَحْمَرُ کَأَنَّہُ مِنَ الْمَوَالِیْ فَدَعَاہُ إِلَی الطَّعَامِ ‘ کے الفاظ اور بعض روایات مثلاً بخاری، رقم ۶۳۴۲ میں ’وَفِی الْقَوْمِ رَجُلٌ مِنْ بَنِیْ تَیْمِ اللّٰہِ أَحْمَرُ کَأَنَّہُ مَوْلٰی قَالَ فَلَمْ یَدْنُ فَقَالَ لَہُ أَبُوْ مُوْسَی ادْنُ فَإِنِّیْ قَدْ رَأَیْتُ رَسُوْلَ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَأْکُلُ مِنْہُ‘ کے الفاظ اور بعض روایات مثلاً بخاری، رقم ۷۱۱۶ میں ’وَعِنْدَہُ رَجُلٌ مِنْ بَنِیْ تَیْمِ اللّٰہِ کَأَنَّہُ مِنَ الْمَوَالِیْ فَدَعَاہُ إِلَیْہِ‘ کے الفاظ اور بعض روایات مثلاً مسلم، رقم ۱۶۴۹ میں ’فَدَخَلَ رَجُلٌ مِنْ بَنِیْ تَیْمِ اللّٰہِ أَحْمَرُ شَبِیْہٌ بِالْمَوَالِیْ فَقَالَ لَہُ ہَلُمَّ فَتَلَکَّأَ فَقَالَ ہَلُمَّ فَإِنِّیْ قَدْ رَأَیْتُ رَسُوْلَ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَأْکُلُ مِنْہُ‘ کے الفاظ اور بعض روایات مثلاً احمد بن حنبل، رقم۱۹۶۰۶ میں ’وَفِی الْقَوْمِ رَجُلٌ مِنْ بَنِیْ تَیْمِ اللّٰہِ أَحْمَرُ کَأَنَّہُ مَوْلٰی فَلَمْ یَدْنُ قَالَ لَہُ أَبُوْ مُوْسَی ادْنُ فَإِنِّیْ قَدْ رَأَیْتُ رَسُوْلَ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَأْکُلُ مِنْہُ‘ کے الفاظ اور بعض روایات مثلاً بیہقی، رقم ۱۹۶۲۷ میں ’قَالَ دَخَلْتُ عَلٰی أَبِیْ مُوْسٰی رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ وَہُوَ یَأْکُلُ لَحْمَ دَجَاجٍ فَقَالَ ادْنُ فَکُلْ‘ کے الفاظ روایت ہوئے ہیں۔
بعض روایات مثلاً بخاری، رقم ۴۱۲۴ میں ’فَقَالَ إِنِّیْ رَأَیْتُہُ یَأْکُلُ نَتْنًا، فَقَذَرْتُہُ، فَحَلَفْتُ أَنْ لَّا أَطْعَمَہُ أَبَدًا‘ کے بجاے ’فَقَالَ إِنِّیْ رَأَیْتُہُ یَأْکُلُ شَیْءًا فَقَذَرْتُہُ‘ کے الفاظ اور بعض روایات مثلاً بخاری، رقم ۲۹۶۴ میں ’فَقَالَ إِنِّیْ رَأَیْتُہُ یَأْکُلُ شَیْءًا فَقَذَرْتُہُ فَحَلَفْتُ لَا آکُلُ‘ کے الفاظ اور بعض روایات مثلاً بخاری، رقم ۵۱۹۹ میں ’قَالَ إِنِّیْ رَأَیْتُہُ أَکَلَ شَیْءًا فَقَذَرْتُہُ فَحَلَفْتُ أَنْ لَّا آکُلُہُ‘ کے الفاظ اور بعض روایات مثلاً بخاری، رقم ۶۲۷۳ میں ’فَقَالَ إِنِّیْ رَأَیْتُہُ یَأْکُلُ شَیْءًا فَقَذَرْتُہُ فَحَلَفْتُ أَنْ لَّا آکُلُہُ‘ کے الفاظ اور بعض روایات مثلاً بخاری، رقم ۶۳۴۲ میں ’قَالَ إِنِّیْ رَأَیْتُہُ یَأْکُلُ شَیْءًا فَقَذَرْتُہُ فَحَلَفْتُ أَنْ لَّا أَطْعَمَہُ أَبَدًا‘ کے الفاظ اور بعض روایات مثلاً بخاری، رقم ۷۱۱۶ میں ’فَقَالَ إِنِّیْ رَأَیْتُہُ یَأْکُلُ شَیْءًا فَقَذَرْتُہُ فَحَلَفْتُ لَا آکُلُہُ‘ کے الفاظ اور بعض روایات مثلاً مسلم، رقم ۱۶۴۹ میں ’فَقَالَ الرَّجُلُ إِنِّیْ رَأَیْتُہُ یَأْکُلُ شَیْءًا فَقَذَرْتُہُ فَحَلَفْتُ أَنْ لَّا أَطْعَمَہُ‘کے الفاظ اور بعض روایات مثلاً احمد بن حنبل، رقم ۱۹۶۰۶ میں ’قَالَ إِنِّیْ رَأَیْتُہُ یَأْکُلُ شَیْءًا فَقَذَرْتُہُ فَحَلَفْتُ أَنْ لَّا أَطْعَمَہُ أَبَدًا ‘ کے الفاظ اور بعض روایات مثلاً بیہقی، رقم ۱۹۶۲۷ میں ’فَقُلْتُ إِنِّیْ حَلَفْتُ لَّا آکُلُہُ ‘ کے الفاظ اور بعض روایات مثلاً بیہقی، رقم۱۹۷۳۳ میں ’فَقَالَ إِنِّیْ رَأَیْتُہُ یَأْکُلُ نَتْنًا فَحَلَفْتُ أَنْ لَّا أَطْعَمَہُ أَبَدًا ‘ کے الفاظ اور بعض روایات مثلاً بیہقی، رقم ۱۹۷۳۷ میں ’قَالَ إِنِّیْوَاللّٰہِ رَأَیْتُہُ یَأْکُلُ شَیْءًا فَقَذَرْتُہُ فَحَلَفْتُ أَنْ لَّا آکُلُ مِنْہُ‘ کے الفاظ روایت ہوئے ہیں۔
بعض روایات مثلاً بخاری، رقم ۴۱۲۴ میں ’فَقَالَ ہَلُمَّ، أُخْبِرْکَ عَنْ یَمِیْنِکِ‘ کے بجاے ’فَقَالَ ہَلُمَّ فَإِنِّیْ رَأَیْتُ النَّبِیَّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَأْکُلُہُ فَقَالَ إِنِّیْ حَلَفْتُ لَّا آکُلُہُ فَقَالَ ہَلُمَّ أُخْبِرْکَ عَنْ یَمِیْنِکِ‘ کے الفاظ اور بعض روایات مثلاً بخاری، رقم ۲۹۶۴ میں ’فَقَالَ ہَلُمَّ فَلَأُحَدِّثْکُمْ عَنْ ذَاکَ‘ کے الفاظ اور بعض روایات مثلاً بخاری، رقم ۵۱۹۹ میں ’فَقَالَ ادْنُ أُخْبِرْکَ أَوْ أُحَدِّثْکَ‘ کے الفاظ اور بعض روایات مثلاً بخاری، رقم ۶۲۷۳ میں ’فَقَالَ قُمْ فَلَأُحَدِّثَنَّکَ عَنْ ذَاکَ‘ کے الفاظ اور بعض روایات مثلاً بخاری، رقم ۶۳۴۲ میں ’فَقَالَ ادْنُ أُخْبِرْکَ عَنْ ذٰلِکَ‘ کے الفاظ اور بعض روایات مثلاً بخاری، رقم ۷۱۱۶ میں ’فَقَالَ ہَلُمَّ فَلَأُحَدِّثْکَ عَنْ ذَاکَ‘ کے الفاظ اور بعض روایات مثلاً مسلم، رقم ۱۶۴۹ میں ’فَقَالَ ہَلُمَّ أُحَدِّثْکَ عَنْ ذٰلِکَ‘ کے الفاظ اور بعض روایات مثلاً احمد بن حنبل، رقم ۱۹۶۰۶ میں ’فَقَالَ ادْنُ أُخْبِرْکَ عَنْ ذٰلِکَ‘ کے الفاظ اور بعض روایات مثلاً بیہقی، رقم ۱۹۶۲۷ میں ’قَالَ ادْنُ فَکُلْ وَسَأُخْبِرُکَ عَنْ یَمِیْنِکَ ہٰذِہِ قَالَ فَدَنَوْتُ فَأَکَلْتُ‘ کے الفاظ اور بعض روایات مثلاً بیہقی، رقم ۱۹۷۳۳ میں ’فَقَالَ إِنِّیْ رَأَیْتُ رَسُوْلَ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَأْکُلُ مِنْہُ ثُمَّ حَدَّثَ‘ کے الفاظ اور بعض روایات مثلاً بیہقی، رقم ۱۹۷۳۷ میں ’َقَالَ فَہَلُمَّ أُخْبِرْکَ عَنْ ذَاکَ‘ کے الفاظ روایت ہوئے ہیں۔
بعض روایات مثلاً بخاری، رقم ۴۱۲۴ میں ’کُنَّا مُشَاۃً فَإِنِّیْ أَتَیْتُ النَّبِیَّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فِیْ نَفَرٍ مِّنَ الْأَشْعَرِیِّیْنَ، فَوَافَقْتُہُ وَہُوَ غَضْبَانُ، وَہُوَ یَقْسِمُ نَعَمًا مِّنْ نَعَمِِ الصَّدَقَۃِ، فَاسْتَحْمَلْنَاہُ‘ کے بجاے ’إِنَّا أَتَیْنَا النَّبِیَّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ نَفَرٌ مِّنَ الْأَشْعَرِیِّیْنَ فَاسْتَحْمَلْنَاہُ‘ کے الفاظ اور بعض روایات مثلاً بخاری، رقم ۲۹۶۴ میں ’إِنِّیْ أَتَیْتُ النَّبِیَّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فِیْ نَفَرٍ مِّنَ الْأَشْعَرِیِّیْنَ نَسْتَحْمِلُہُ‘ کے الفاظ اور بعض روایات مثلاً بخاری، رقم ۵۱۹۹ میں ’إِنِّیْ أَتَیْتُ النَّبِیَّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فِیْ نَفَرٍ مِّنَ الْأَشْعَرِیِّیْنَ فَوَافَقْتُہُ وَہُوَ غَضْبَانُ وَہُوَ یَقْسِمُ نَعَمًا مِّنْ نَعَمِِ الصَّدَقَۃِ فَاسْتَحْمَلْنَاہُ‘ کے الفاظ اور بعض روایات مثلاً بخاری، رقم ۶۲۴۹ میں ’قَالَ أَتَیْتُ النَّبِیَّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فِیْ رَہْطٍ مِّنَ الْأَشْعَرِیِّیْنَ أَسْتَحْمِلُہُ‘ کے الفاظ اور بعض روایات مثلاً بخاری، رقم ۶۲۷۳ میں ’إِنِّیْ أَتَیْتُ رَسُوْلَ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فِیْ نَفَرٍ مِّنَ الْأَشْعَرِیِّیْنَ نَسْتَحْمِلُہُ‘ کے الفاظ اور بعض روایات مثلاً بخاری، رقم ۶۳۰۲ میں ’قَالَ أَتَیْتُ رَسُوْلَ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فِیْ نَفَرٍ مِّنَ الْأَشْعَرِیِّیْنَ فَوَافَقْتُہُ وَہُوَ غَضْبَانُ فَاسْتَحْمَلْنَاہُ‘ کے الفاظ اور بعض روایات مثلاً بخاری، رقم ۶۳۴۰ میں ’قَالَ أَتَیْتُ رَسُوْلَ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فِیْ رَہْطٍ مِّنَ الْأَشْعَرِیِّیْنَ أَسْتَحْمِلُہُ‘ کے الفاظ اور بعض روایات مثلاً بخاری، رقم ۶۳۴۲ میں ’أَتَیْنَا رَسُوْلَ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فِیْ رَہْطٍ مِّنَ الْأَشْعَرِیِّیْنَ أَسْتَحْمِلُہُ وَہُوَ یَقْسِمُ نَعَمًا مِّنْ نَّعَمِ الصَّدَقَۃِ قَالَ أَیُّوْبُ أَحْسِبُہُ قَالَ وَہُوَ غَضْبَانُ‘ کے الفاظ اور بعض روایات مثلاً بخاری، رقم ۷۱۱۶ میں ’إِنِّیْ أَتَیْتُ النَّبِیَّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فِیْ نَفَرٍ مِّنَ الْأَشْعَرِیِّیْنَ نَسْتَحْمِلُہُ‘ کے الفاظ اور بعض روایات مثلاً مسلم، رقم ۱۶۴۹ میں ’قَالَ أَتَیْتُ النَّبِیَّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فِیْ رَہْطٍ مِّنَ الْأَشْعَرِیِّیْنَ نَسْتَحْمِلُہُ‘ کے الفاظ اور بعض روایات مثلاً مسلم، رقم ۱۶۴۹ میں ’إِنِّیْ أَتَیْتُ رَسُوْلَ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فِیْ رَہْطٍ مِّنَ الْأَشْعَرِیِّیْنَ نَسْتَحْمِلُہُ‘ کے الفاظ اور بعض روایات مثلاً مسلم، رقم ۱۶۴۹ میں ’قَالَ أَتَیْنَا رَسُوْلَ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ نَسْتَحْمِلُہُ‘ کے الفاظ اور بعض روایات مثلاً مسلم، رقم ۱۶۴۹ میں ’قَالَ کُنَّا مُشَاۃً فَأَتَیْنَا نَّبِیَّ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ نَسْتَحْمِلُہُ‘ کے الفاظ اور بعض روایات مثلاً نسائی، رقم ۳۷۸۰ میں ’أَتَیْتُ رَسُوْلَ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فِیْ رَہْطٍ مِّنَ الْأَشْعَرِیِّیْنَ نَسْتَحْمِلُہُ‘ کے الفاظ اور بعض روایات مثلاً احمد بن حنبل، رقم ۱۹۶۰۶ میں ’إِنِّیْ أَتَیْتُ النَّبِیَّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فِیْ رَہْطٍ مِّنَ الْأَشْعَرِیِّیْنَ نَسْتَحْمِلُہُ وَہُوَ یَقْسِمُ نَعَمًا مِّنْ نَعَمِِ الصَّدَقَۃِ قَالَ أَیُّوْبُ أَحْسِبُہُ وَہُوَ غَضْبَانُ‘ کے الفاظ اور بعض روایات مثلاً احمد بن حنبل، رقم ۱۹۶۳۸ میں ’قَالَ انْطَلَقْنَا إِلَی النَّبِیِّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ نَسْتَحْمِلُہُ‘ کے الفاظ اور بعض روایات مثلاً احمد بن حنبل، رقم۱۹۷۶۴ میں ’قَالَ أَتَیْنَا رَسُوْلَ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ نَسْتَحْمِلُہُ‘ کے الفاظ اور بعض روایات مثلاً ابن حبان، رقم ۴۳۶۴ میں ’قَالَ کُنَّا مُشَاۃً فَأَتَیْنَا نَّبِیَّ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ نَسْتَحْمِلُہُ‘ کے الفاظ اور بعض روایات مثلاً بیہقی، رقم ۱۹۵۹۲ میں ’قَالَ أَتَیْتُ رَسُوْلَ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فِیْ رَہْطٍ مِّنَ الْأَشْعَرِیِّیْنَ نَسْتَحْمِلُہُ‘ کے الفاظ اور بعض روایات مثلاً بیہقی، رقم ۱۹۶۲۷ میں ’قَالَ أَتَیْنَا رَسُوْلَ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فِیْ نَاسٍ مِّنَ الْأَشْعَرِیِّیْنَ نَسْتَحْمِلُہُ‘ کے الفاظ اور بعض روایات مثلاً بیہقی، رقم ۱۹۶۲۹ میں ’قَالَ أَتَیْنَا رَسُوْلَ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ نَسْتَحْمِلُہُ‘ کے الفاظ اور بعض روایات مثلاً بیہقی، رقم ۱۹۷۳۳ میں ’أَنَّہُ أَتٰی رَسُوْلَ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فِیْ نَفَرٍ مِّنَ الْأَشْعَرِیِّیْنَ یَسْتَحْمِلُہُ فَأَتَاہُ وَہُوَ یَقْسِمُ ذَوْدًا مِّنْ إِبِلِ الصَّدَقَۃِ فَقُلْتُ یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ اِحْمِلْنَا وَہُوَ غَضْبَانُ‘ کے الفاظ اور بعض روایات مثلاً بیہقی، رقم ۱۹۷۳۵ میں ’قَالَ أَتَیْتُ رَسُوْلَ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فِیْ رَہْطٍ مِّنَ الْأَشْعَرِیِّیْنَ نَسْتَحْمِلُہُ‘ کے الفاظ اور بعض روایات مثلاً بیہقی، رقم ۱۸۷۳۸ میں ’عَنِ النَّبِیِّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ قَالَ أَفَاءَ اللّٰہُ عَلٰی رَسُوْلِہِ إِبِلًا فَفَرَّقَہَا فَقَالَ أَبُوْ مُوْسَی الْأَشْعَرِیُّ أَجِدُنِیْ‘ کے الفاظ روایت ہوئے ہیں۔
بعض روایات مثلاً بخاری، رقم ۴۱۲۴ میں ’فَأَبٰی أَنْ یَّحْمِلَنَا فَاسْتَحْمَلْنَاہُ ثَلَاثًا، فَقَالَ لَا وَاللّٰہِ مَا أَحْمِلُکُمْ وَمَا عِنْدِیْ مَا أَحْمِلُکُمْ عَلَیْہِ‘ کے بجاے ’فَأَبٰی أَنْ یَّحْمِلَنَا فَاسْتَحْمَلْنَاہُ فَحَلَفَ أَنْ لَّا یَحْمِلَنَا ‘ کے الفاظ اور بعض روایات مثلاً بخاری، رقم ۲۹۶۴ میں ’فَقَالَ وَاللّٰہِ لَا أَحْمِلُکُمْ وَمَا عِنْدِیْ مَا أَحْمِلُکُمْ‘ کے الفاظ اور بعض روایات مثلاً بخاری، رقم ۵۱۹۹ میں ’فَحَلَفَ أَنْ لَّا یَحْمِلَنَا قَالَ مَا عِنْدِیْ مَا أَحْمِلُکُمْ عَلَیْہِ‘ کے الفاظ اور بعض روایات مثلاً بخاری، رقم ۶۲۴۹ میں ’فَقَالَ وَاللّٰہِ لَا أَحْمِلُکُمْ وَمَا عِنْدِیْ مَا أَحْمِلُکُمْ عَلَیْہِ‘ کے الفاظ اور بعض روایات مثلاً بخاری، رقم ۶۳۰۲ میں ’فَحَلَفَ أَنْ لَّا یَحْمِلَنَا‘ کے الفاظ اور بعض روایات مثلاً بخاری، رقم ۶۳۴۰ میں ’فَقَالَ وَاللّٰہِ لَا أَحْمِلُکُمْ مَا عِنْدِیْ مَا أَحْمِلُکُمْ‘ کے الفاظ اور بعض روایات مثلاً بخاری، رقم ۶۳۴۲ میں ’قَالَ وَاللّٰہِ لَا أَحْمِلُکُمْ مَا عِنْدِیْ مَا أَحْمِلُکُمْ عَلَیْہِ‘ کے الفاظ اور بعض روایات مثلاً بخاری، رقم ۷۱۱۶ میں ’قَالَ وَاللّٰہِ لَا أَحْمِلُکُمْ وَمَا عِنْدِیْ مَا أَحْمِلُکُمْ‘ کے الفاظ اور بعض روایات مثلاً مسلم، رقم ۱۶۴۹ میں ’فَقَالَ مَا عِنْدِیْ مَا أَحْمِلُکُمْ وَاللّٰہِ مَا أَحْمِلُکُمْ‘ اور بعض روایات مثلاً ابن ماجہ، رقم ۲۱۰۷ میں ’فَقَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ وَاللّٰہِ مَا عِنْدِیْ مَا أَحْمِلُکُمْ عَلَیْہِ‘ کے الفاظ اور بعض روایات مثلاً احمد بن حنبل، رقم ۱۹۵۷۶ میں ’فَقَالَ لَا وَاللّٰہِ مَا أَحْمِلُکُمْ وَمَا عِنْدِیْ مَا أَحْمِلُکُمْ عَلَیْہِ‘ کے الفاظ اور بعض روایات مثلاً احمد بن حنبل، رقم ۱۹۶۰۶ میں ’فَقَالَ لَا وَاللّٰہِ مَا أَحْمِلُکُمْ وَمَا عِنْدِیْ مَا أَحْمِلُکُمْ‘ کے الفاظ اور بعض روایات مثلاً احمد بن حنبل، رقم ۱۹۶۳۸ میں ’فَقَالَ وَاللّٰہِ لَا أَحْمِلُکُمْ‘ کے الفاظ اور بعض روایات مثلاً احمد بن حنبل، رقم ۱۹۷۶۴ میں ’فَقَالَ لَا وَاللّٰہِ لَا أَحْمِلُکُمْ‘ کے الفاظ اور بعض روایات مثلاً ابن حبان، رقم ۴۳۵۴ میں ’فَقَالَ وَاللّٰہِ لَا أَحْمِلُکُمُ الْیَوْمَ أَوْ قَالَ وَاللّٰہِ لَا أَحْمِلُکُمْ‘ کے الفاظ اور بعض روایات مثلاً بیہقی، رقم ۱۹۵۹۲ میں ’قَالَ وَاللّٰہِ مَا أَحْمِلُکُمْ وَمَا عِنْدِیْ مَا أَحْمِلُکُمْ عَلَیْہِ‘ کے الفاظ اور بعض روایات مثلاً بیہقی، رقم ۱۹۶۲۷ میں ’فَقَالَ لَا وَاللّٰہِ لَا أَحْمِلُکُمْ وَمَا عِنْدِیْ مَا أَحْمِلُکُمْ عَلَیْہِ‘ کے الفاظ اور بعض روایات مثلاً بیہقی، رقم ۱۹۶۲۹ میں ’فَقَالَ وَاللّٰہِ لَا أَحْمِلُکُمْ وَمَا عِنْدِیْ مَا أَحْمِلُکُمْ عَلَیْہِ‘ کے الفاظ اور بعض روایات مثلاً بیہقی، رقم ۱۹۷۳۳ میں ’فَقَالَ وَاللّٰہِ لَا أَحْمِلُکُمْ وَلَا أَجِدُ مَا أَحْمِلُکُمْ عَلَیْہِ‘ کے الفاظ اور بعض روایات مثلاً بیہقی، رقم ۱۹۷۳۵ میں ’قَالَ وَاللّٰہِ لَا أَحْمِلُکُمْ وَمَا عِنْدِیْ مَا أَحْمِلُکُمْ عَلَیْہِ ‘ کے الفاظ اور بعض روایات مثلاً بیہقی، رقم ۱۹۷۳۸ میں ’فَقَالَ لَا فَقَالَ لَہُ ثَلَاثًا فَقَالَ النَّبِیُّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ لَا وَاللّٰہِ لَا أَفْعَلُ‘ کے الفاظ روایت ہوئے ہیں۔
بعض روایات مثلاً بخاری، رقم ۴۱۲۴ میں ’قَالَ فَانْطَلَقْنَا، ثُمَّ لَبِثْنَا مَا شَاءَ اللّٰہُ اَنْ نَّلْبَثَ، ثُمَّ أَتٰی رَسُوْلُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ بِنَہْبِ إِبِلٍ، فَقَالَ أَیْنَ الْأَشْعَرِیُّوْنَ؟ أَیْنَ الْأَشْعَرِیُّوْنَ؟ فَأَمَرَ لَنَا بِخَمْسِ ذَوْدٍ غُرِّ الذُّرٰی‘ کے بجاے ’ثُمَّ لَمْ یَلْبَثِ النَّبِیُّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ أَنْ أَتٰی بِنَہْبِ إِبِلٍ فَأْمَرَ لَنَا بِخَمْسِ ذَوْدٍ‘ کے الفاظ اور بعض روایات مثلاً بخاری، رقم ۲۹۶۴ میں ’وَأَتٰی رَسُوْلُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ بِنَہْبِ إِبِلٍ فَسَأَلَ عَنَّا فَقَالَ أَیْنَ النَّفْرُ الْأَشْعَرِیُّوْنَ فَأَمَرَ لَنَا بِخَمْسِ ذَوْدٍ غُرِّ الذُّرٰی‘ کے الفاظ اور بعض روایات مثلاً بخاری، رقم ۵۱۹۹ میں ’ثُمَّ أَتٰی رَسُوْلُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ بِنَہْبٍ مِّنْ إِبِلٍ فَقَالَ أَیْنَ الْأَشْعَرِیُّوْنَ أَیْنَ الْأَشْعَرِیُّوْنَ قَالَ فَأَعْطَانَا خَمْسَ ذَوْدٍ غُرِّ الذُّرٰی‘ کے الفاظ اور بعض روایات مثلا بخاری، رقم ۶۲۴۹ میں ’قَالَ ثُمَّ لَبِثْنَا مَا شَاءَ اللّٰہُ اَنْ نَّلْبَثَ ثُمَّ أَتٰی بِثَلَاثِ ذَوْدٍ غُرِّ الذُّرٰی فَحَمَلَنَا عَلَیْہَا‘ کے الفاظ اور بعض روایات مثلاً بخاری، رقم ۶۲۷۳ میں ’فَأَتٰی رَسُوْلُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ بِنَہْبِ إِبِلٍ فَسَأَلَ عَنَّا فَقَالَ أَیْنَ النَّفَرُ الْأَشْعَرِیُّوْنَ فَأَمَرَ لَنَا بِخَمْسِ ذَوْدٍ غُرِّ الذُّرٰی‘ کے الفاظ اور بعض روایات مثلاً بخاری، رقم ۶۳۴۰ میں ’ثُمَّ لَبِثْنَا مَا شَاءَ اللّٰہُ فَأَتٰی بِإِبِلٍ فَأَمَرَ لَنَا بِثَلَاثِ ذَوْدٍ‘ کے الفاظ اور بعض روایات مثلاً بخاری، رقم ۶۳۴۲ میں ’قَالَ فَانْطَلَقْنَا فَأَتٰی رَسُوْلُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ بِنَہْبِ إِبِلٍ فَقِیْلَ أَیْنَ ہٰؤُلَاءِ الْأَشْعَرِیُّوْنَ فَأَتَیْنَا فَأَمَرَ لَنَا بِخَمْسِ ذَوْدٍ غُرِّ الذُّرٰی‘ کے الفاظ اور بعض روایات مثلاً بخاری، رقم ۷۱۱۶ میں ’فَأَتَی النَّبِیُّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ بِنَہْبِ إِبِلٍ فَسَأَلَ عَنَّا فَقَالَ أَیْنَ النَّفَرُ الْأَشْعَرِیُّوْنَ فَأَمَرَ لَنَا بِخَمْسِ ذَوْدٍ غُرِّ الذُّرٰی‘ کے الفاظ اور بعض روایات مثلاً مسلم، رقم ۱۶۴۹ میں ’قَالَ فَلَبِثْنَا مَا شَاءَ اللّٰہُ ثُمَّ أَتٰی بِإِبِلٍ فَأَمَرَ لَنَا بِثَلَاثِ ذَوْدٍ غُرِّ الذُّرٰی ‘ کے الفاظ اور بعض روایات مثلاً مسلم، رقم ۱۶۴۹ میں ’فَلَبِثْنَا مَا شَاءَ اللّٰہُ فَأَتٰی رَسُوْلُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ بِنَہْبِ إِبِلٍ فَدَعَا بِنَا فَأَمَرَ لَنَا بِخَمْسِ ذَوْدٍ غُرِّ الذُّرٰی‘ کے الفاظ اور بعض روایات مثلاً مسلم، رقم ۱۶۴۹ میں ’ثُمَّ بَعَثَ إِلَیْنَا رَسُوْلُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ بِثَلَاثَۃِ ذَوْدٍ بُقْعِ الذُّرٰی‘ کے الفاظ اور بعض روایات مثلاً نسائی، رقم ۳۷۸۰ میں ’ثُمَّ لَبِثْنَا مَا شَاءَ اللّٰہُ فَأَتٰی بِإِبِلٍ فَأَمَرَ لَنَا بِثَلَاثِ ذَوْدٍ‘ کے الفاظ اور بعض روایات مثلاً ابن ماجہ، رقم ۲۱۰۷ میں ’قَالَ فَلَبِثْنَا مَا شَاءَ اللّٰہُ ثُمَّ أَتٰی بِإِبِلٍ فَأَمَرَ لَنَا بِثَلَاثَۃِ ذَوْدٍ غُرِّ الذُّرٰی‘ کے الفاظ اور بعض روایات مثلاً احمد بن حنبل، رقم ۱۹۵۷۶ میں ’فَلَبِثْنَا مَا شَاءَ اللّٰہُ ثُمَّ أَمَرَ لَنَا بِثَلَاثِ ذَوْدٍ غُرِّ الذُّرٰی‘ کے الفاظ اور بعض روایات مثلاً احمد بن حنبل، رقم ۱۹۶۰۶ میں ’فَانْطَلَقْنَا فَأَتٰی رَسُوْلُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ بِنَہْبِ إِبِلٍ فَقَالَ أَیْنَ ہٰؤُلَاءِ الْأَشْعَرِیُّوْنَ فَأَتَیْنَا فَأَمَرَ لَنَا بِخَمْسِ ذَوْدٍ غُرِّ الذُّرٰی‘ کے الفاظ اور بعض روایات مثلاً احمد بن حنبل، رقم ۱۹۶۳۸ میں ’فَرَجَعْنَا فَبَعَثَ إِلَیْنَا بِثَلَاثٍ بُقْعِ الذُّرٰی‘ کے الفاظ اور بعض روایات مثلاً احمد بن حنبل، رقم ۱۹۷۶۴ میں ’فَلَمَّا رَجَعْنَا أَرْسَلَ إِلَیْنَا رَسُوْلُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ بِثَلَاثِ ذَوْدٍ بُقْعِ الذُّرٰی‘ کے الفاظ اور بعض روایات مثلاً ابن حبان، رقم ۴۳۵۴ میں ’قَالَ فَلَمَّا رَجَعْنَا إِلَی الْمَنْزِلِ أَوْ قَالَ حِیْنَ رَجَعْنَا إِلَی الْمَنْزِلِ أَتَاہُ قَطِیْعٌ مِّنْ إِبِلٍ فَإِذَا قَدْ بَعَثَ إِلَیْنَا بِثَلَاثٍ بُقْعِ الذُّرٰی‘ کے الفاظ اور بعض روایات مثلاً بیہقی، رقم ۱۹۵۹۲ میں ’قَالَ فَلَبِثْنَا مَا شَاءَ اللّٰہُ أَتٰی بِإِبِلٍ فَأَمَرَ لَنَا بِثَلَاثِ ذَوْدٍ بُقْعِ الذُّرٰی‘ کے الفاظ اور بعض روایات مثلاً بیہقی، رقم ۱۹۶۲۷ میں ’قَالَ فَمَا بَرِحْنَا حَتّٰی أَتَتْہُ فَرَاءِضٌ غُرُّ الذُّرٰی فَأَمَرَ لَنَا مِنْہَا بِحَمَلَانِ‘ کے الفاظ اور بعض روایات مثلاً بیہقی، رقم ۱۹۶۲۹ میں ’قَالَ فَلَمَّا رَجَعْنَا أَرْسَلَ إِلَیْنَا رَسُوْلُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ بِثَلَاثِ ذَوْدٍ‘ کے الفاظ اور بعض روایات مثلاً بیہقی، رقم ۱۹۷۳۳ میں ’ثُمَّ أَتٰی بِنَہْبِ ذَوْدٍ غُرِّ الذُّرٰی فَأَعْطَانَا رَسُوْلُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ خَمْسَ ذَوْدٍ غُرِّ الذُّرٰی‘ کے الفاظ اور بعض روایات مثلاً بیہقی، رقم ۱۹۷۳۵ میں ’قَالَ فَلَبِثْنَا مَا شَاءَ اللّٰہُثُمَّ أَتٰی بِإِبِلٍ فَأَمَرَ لَنَا بِثَلَاثِ ذَوْدٍ غُرِّ الذُّرٰی‘ کے الفاظ اور بعض روایات مثلاً بیہقی، رقم ۱۹۷۳۸ میں ’قَالَ وَبَقِیَ أَرْبَعٌ غُرُّ الذُّرٰی فَقَالَ لَہُ یَا أَبَا مُوْسٰی خُذْہُنَّ‘ کے الفاظ روایت ہوئے ہیں۔