حضورﷺ سے زیادہ نمازیں پڑھنا - سید منظور الحسن

حضورﷺ سے زیادہ نمازیں پڑھنا

[جناب جاوید احمد غامدی اپنے ہفتہ وار درس قرآن و حدیث کے بعد شرکا کے سوالوں کے جواب دیتے رہے ہیں۔ یہ ان میں سے چند سوال و جواب کا انتخاب ہے۔]


سوال : آپ نے اپنے ایک درس میں فرمایا تھا کہ آدمی کو اتنی ہی نمازیں پڑھنی چاہییں، جتنی حضور نے پڑھی ہیں ، لیکن حضور کی زندگی میں تو گناہ بہت کم تھے ، جبکہ ہماری زندگیاں گناہوں سے بھری پڑی ہیں، اس وجہ سے کیا ہمیں زیادہ نمازیں پڑھنے کی ضرورت نہیں ہے؟
جواب:اسی طرح کا سوال جب بعض لوگوں نے خود حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے پیش کیا تو آپ نے فرمایا کہ اس طرح تم لوگ بدعتیں پیدا کر لو گے ۔ میں خدا سے، تمھارے مقابلے میں زیادہ ڈرنے والا ہوں۔ تم کو جو نیکی بھی کرنی ہے ، وہ میری سنت اور میرے اسوہ کے مطابق کرو۔ چنانچہ ہمیں پیغمبرصلی اللہ علیہ وسلم سے آگے بڑھنے کی کوشش نہیں کرنی چاہیے۔

------------------------------

 

بشکریہ سید منظور الحسن
تحریر/اشاعت جون 2007 

مصنف : سید منظور الحسن
Uploaded on : Aug 29, 2016
3691 View