اسلامی بینکنگ - محمد حسن الیاس

اسلامی بینکنگ

سوال: اس وقت جو اسلامی بینکنگ رواج پکڑ رہی ہے کیا اس کو صحیح معنوں میں اسلامی بینکنگ کہا جا سکتا ہے؟

جواب: دین نے معیشت اور لین دین کے حوالے سے جو اخلاقی  ہدایات دی ہیں ان کی تفصیل جاوید احمد غامدی صاحب کی کتاب میزان کے باب قانون معیشت میں دیکھی جا سکتی ہیں ۔ بینکنگ کے حوالے سے چند اصلاحات غامدی صاحب نے اپنے ایک آرٹیکل سود کے مسئلے میں بیان کی ہیں ،یہ آرٹیکل ان کی کتاب مقامات میں دیکھا جا سکتا ہے ۔

ان کے مطابق اگر بینکنگ کے موجودہ نظام میں یہ اصلاحات کردی جائیں تو موجودہ بینکاری کے نظام پر کوئی اعتراض باقی نھیں رہتا۔وہ اصلاحات یہ ہیں:

۱۔صرفی  قرضوں میں بینک اصل رقم کے علاوہ کسی زائد رقم کا مطالبہ نہ کرے ۔

۲۔کاروبار میں نقصان ہوجائے یا کاروبار بند ہوجائے،اس صورت میں بینک اصل زر کے علاوہ کسی اور چیز کا مطالبہ نہ کرے۔

بشکریہ محمد حسن الیاس
مصنف : محمد حسن الیاس
Uploaded on : Feb 16, 2019
3712 View